اسلام آباد(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی ۔
4 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس کے لیے جمع کرائی گئی قرارداد کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، یوٹیوب اور ایکس پر پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:نگراں وزیرتجارت کا نومنتخب حکومت سے توانائی نرخوں میں کمی کا مطالبہ
قراردادجمع کرانے والے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سینیٹ حکومت پاکستان کو تجویز کرتا ہے کہ فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹا گرام ، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائے اور نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جائے۔
واضح رہے کہ یہ قرراداد جمع کرانے والے بہرہ مند تنگی پیپلپز پارٹی کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن ان کی سینیٹرشپ اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی جب پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔















