اہم خبریں

بیرسٹر گوہر ایک بار پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پارٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق چیئرمین کے عہدے کے لیے واحد امیدوار بیرسٹر گوہر ہیں۔

اس کامطلب یہ ہے کہ گوہر بغیر کسی مقابلے کے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔

تاہم یہ فیصلہ باضابطہ طور پر اس وقت کیا جائے گا جب انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔

انتخابات کے لیے ووٹنگ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

گوہر کے علاوہ چار دیگر افراد بھی بغیر کسی مقابلے کے اپنے عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں۔

ان میں عمر ایوب سیکرٹری جنرل، یاسمین راشد پنجاب کی صدر، حلیم عادل شیخ سندھ صدر اور علی امین گنڈا پور کے پی کے صدر ہیں۔

بلوچستان میں پارٹی کی قیادت کے لیے تین پینلز لڑ رہے ہیں۔

ان میں امین خان جوگزئی، داؤد شاہ اور منیر احمد بلوچ کی قیادت میں ایک پینل شامل ہے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں