سیالکوٹ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو دو ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے، عمر ڈار پر 9 مئی کو احتجاج کرنے پر مقدمات درج تھے۔
اس موقع پران کی والدہ ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ کہ الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر ڈار آج 10 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے جگر کا ٹکڑا ماں کے سینے سے لپٹا تو لگا دنیا جہان کی ہرخوشی مل گئی ہو۔
مزیدپڑھیں:ہونڈاکمپنی نے سی ڈی 70کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیاہے؟جانئے
انھوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمارا سہارا اور آواز بننے والے ہر فرد کی شکر گزار ہوں۔ میڈیا کے ان لوگوں کا بھی شکریہ جو میرے لیے آواز بلند کرتے رہے۔















