اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹرز نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی سے اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرد خان، سینیٹر داؤد خان اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق نے ملاقات کی۔
مزیدپڑھیں:جاوید آفریدی کا سنچری بنانے پر بابر اعظم کے لیے کار کاتحفہ
ملاقات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹرز نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی بھی موجود تھے۔















