سانحہ 9 مئی؛ عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سانحہ 9 مئی کیسز، سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ۔

جج ملک اعجاز آصف نے کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لئے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور ۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔