ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج بڑا اچھا دن لگتا ہے آپ کو صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جس طرح سے خطرات تھے وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے آپ بس خاموشی سے چلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو آپ کی جو بھی پریشانی اور مشکل ہے اسکا حل نکل آئے گا اور جو رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں اب وہ تیزی سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی فکر نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو آج کل پوری طرح چیک کیا جا رہا ہے آپ کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا غیر شرعی سرگرمیوں سے دور رہیں کوشش کریں کہ ماضی میں جو ہو چکا ہے اُس کی توبہ کی جائے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ پوری طرح بلاک ہیں اور اس سے نکلنے میں تقریباً چار یوم لگ جائیں گے اسلئے آپ کو چاہئے کہ اس عرصے میں صدقہ خیرات سے کام لیں اور غلط کاموں سے دور رہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال بدستور آزمائشی سی ہے آپ کو اس وقت اپنے لئے فیصلے کرتے وقت جس قدر محتاط ہونا چاہئے ضرور ہوں،اندرون خانہ سازشوں سے بے خبر بھی نہ رہیں آپ کو اندازہ بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا اور اہم دن ہے آپ کےلئے دروازے کھل رہے ہیں جس کا شاید برسوں سے انتظار تھا، آپ کو بھی اب اچھے برے کی تمیز ہو رہی ہے اس میں آپ کی بہتری نظر آتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ان دنوںجس قدر لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں یہ بڑے نقصان کا موجب بن سکتا ہے اور مخالفین بھی دوبارہ سر اُٹھا رہے ہیں ان پر بھی نظررکھنے کی ضرورت ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جس بھی کام کی آفر ہو اس کو قبول کر لیں اور روزگار کا کوئی موقع بھی اپنے ہاتھ سے جانے دیں جو لوگ سفر کی خواہش رکھتے ہیں وہ اب تیاری شروع کر لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا کر گھر سے نکلا کریںآجکل اندرون اور بیرونی دونوں طرف سے مخالفت کا سامنا ہے، اندیشہ ہے وہ نقصان نہ دے دیں بہرحال آج صدقہ دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب انشاءاللہ بہتری کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے،جو لوگ بھی فضول کام چھوڑ کر سنجیدگی سے چلیں گے ان کو فائدہ حاصل ہو گا اور راستے کی رکاوٹیں دور ہوتی جائیں گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کافی دِنوں کے بعد بندش جیسی صورتحال ٹوٹنا شروع ہوئی ہے اُمید ہے آج شام سے قدرے بہتری میں آ جائینگے اور اگلے آنے والے دن آپ کےلئے انشاءاللہ بہتری لائینگے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تھوڑی سی حکمت عملی اختیار بھی کر لی تو آج آپ بڑے فائدے حاصل کرنے کی پوزیشن میں جائیں گے اور ایک بڑے کام میں گو فائدہ آج ہی انشاءاللہ ملنا آپ کا مقدر ہو گا۔














