اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں،انتخابی عمل کے دوران شر پسندی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اعتماد کا بھر پور اظہار کریں، انتخابی عمل میں مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نمٹنے کو یقینی بنائیں گے، امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کی عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے ۔















