سابق وزیراعظم عمران خان کا سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کا سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی جائے گی۔ توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کئے جانے کا امکان ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔