انتخابی نشانات معاملہ، الیکشن ایکٹ سیکشن 215 عدالت میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک) انتخابی نشان واپس لینے کا معامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 چیلنج کر دیا ۔میاں شبیراحمد نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے زریعےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین کے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔درخواست گزار کے مطابق آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جا سکتی ہے لیکن سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کی اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سکیشن 215 کو کلعدم قرار دے۔