جماعت اسلامی نے امیدواران کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (اے بی این نکیوز    )جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی امیدواران کی فہرست جاری کر دی ، جماعت اسمبلی نے قومی حلقوں پر 85 فیصد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے، جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی کی 231 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،پنجاب میں141،قومی اسمبلی کے126حلقوں میں جماعت اسلامی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے،خیبرپختونخوا کی 45 قومی اسمبلی نشستوں میں سے 43حلقوں میں حصہ لے رہے ہیں ،سندھ کے 61 قومی حلقوں میں سے 53 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ،اسلام آباد کے تین قومی حلقوں پر جماعت اسلامی کے امیدواران حصہ لے رہے ہیں ،بلوچستان کے 16 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 14 پر جماعت اسلامی الیکشن لڑ رہی ہے ، پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی 278 نشستوں پر امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،خیبرپختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی 107 نشستوں پر امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،سندھ میں 103نشستوں پرامیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،بلوچستان سے 40 نشستوں پرامیدوار انتخابات میں موجود ہیںجماعت اسلامی اپنے نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی۔