گندم خریداری: مسلم لیگ ن کے رہنما آج مشاورت کریں گے

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آج (ہفتہ) کو ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب میں گندم کی خریداری کے بحران کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں: فائر فائٹرز ڈے، حقیقی ہیرو وہی ہیں جو دوسروں کی آگ میں کودتے ہیں،مریم نواز
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے کیونکہ نواز شریف نے انہیں مدعو کیا ہے۔ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شرکت کریں گے،

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شرکت کریں گے، جب کہ پارٹی رہنماؤں کو گندم خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کی تھی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو پر بھی غور کیا جائے گا اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔