واد ی نیلم: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، متعدد گھر سیلاب کی نذر،انتظامیہ جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکی

مظفرآباد،اسلام آباد(نیوزڈیسک) وادی نیلم میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد گھر سیلاب بہا کر لے گیا۔وادی نیلم میں تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث گاؤں تہجیاں اور دونیال کے تمام روابطہ پل بھی بہہ گئے ہیں، رہائشی بغیر چھت کے بارش میں بے یاروں مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔تاہم موسلادھار بارشِ کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ کی جا سکی۔وادی نیلم شاردہ اور تہجیاں میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور نوسیری ان ٹیک ڈیم سے پانی کا اخراج 1000کیو مکس تک پہنچ گیا ،نو سیری ان ٹیک ڈیم کے تمام ڈس چارج گیٹس کھول دیئے گئے سردار عدنان خورشید کمشنر مظفرآباد ڈویژن کا کا کہنا تھا کہ اضافی پانی کے اخراج کو منیج کرنے کے لئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور نوسیری ان ٹیک ڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہےاضافی پانی کی اخراج سے ان ٹیک ڈیم میں ڈی سلٹنگ بھی ہو جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلو چستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئےاسلام آباد کے نواحی علاقے تمیرشریف میں ندی نالوں میں طغیانی آگئیرکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز کا گاؤں تمیرشریف بھی زیرآب آگیا تمیرشریف میں سب ندی نالے پانی سے بھر گئےفلائیٹ لیفٹیننٹ توصیف احمد شہیدروڈ پرپل زیر آب آنے سے تمیرشریف کا راستہ بند ہوگیاراستہ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامناہے۔