مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا آخری روز:دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام سراپا احتجاج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت کے زیرانتظام مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اممالک کےاجلاس آج اختتام پذیرہو جائےگا۔ جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری متنازعہ علاقے بھارتی غیر قانونی اقداما ت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔۔ جب کہ پوری دنیا میں مقیم کشمیری بھارت کے غیراقانی اقدامات کیخلاف پاکستان سمیت چین، ترکی، سعودی عرب اور مصر نےبائیکاٹ کر رکھا ہے ، دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام سری نگر میں منعقدہ اجلاس کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے جی ٹوئنٹی اجلاس کشمیر میں کرا رہا ہے، قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میںبدل کر رکھ دیا، سڑکیں اور گلیاں بھارتی فوج کے قبضے میں ، ایئرپورٹ کے اطراف محاصرہ جاری ہے، کشمیری عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیں،۔کشمیر میں نارمل حالات کے حوالے سے بھارتی دعوے دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،جی ٹوئنٹی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں پہیہ جام اورشٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،