فضائی آلودگی ،بھارت دنیا بھر میں سرفہرست قرار

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ہندوستان میں دیوالی کے موقع پر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔نئی دہلی میں آج ائیرکوالٹی انڈیکس420 ریکارڈ کیاگیا۔ ہندوستان فضاء آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست ہے ،12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندوستان بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ ہو گئی جبکہ دیوالی کے موقع پر ہندوستان کے رہائشیوں کی جان شدید خطرات کا شکار رہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں سرفہرست جبکہ دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں کو بند کیے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، دہلی میں پچھلے 40 روز سے فضائی آلودگی مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہندوستان میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی لیکن پورے ملک میں قانون کی پاسداری نہ کی گئی بھارتی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل والے پٹاخوں کا استعمال کیافیصلے کی خلاف ورزی میں بی جے پی اور انکے اہلکار سرفہرست ہیںہندوستانی پولیس بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پاکستان سر فہرست ہے بھارت کی شدید آلودہ فضا کا اثر لاہور پر بھی ہے۔فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اس کے علاوہ پاکستان کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس333 ریکارڈ کیاگیا، اس کے علاوہ عراقی شہر بغداد فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس پیر کے روز 211 ہے۔دنیا بھر میں آلودگی میں کراچی چوتھے نمبر پر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس197 ریکارڈ کیاگیا.