ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال ماہانہ فیس سے مشروط کرنے کا عندیہ

لندن (نیوزڈیسک) گزشتہ ماہ ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا کہ صارفین کو ایکس استعمال پر ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ۔کمپنی کی جانب سے نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایکس صارفین کیلئے نئے سبسکرپشن پروگرام کی آزمائش کا اعلان کردیا۔ نئے پروگرام کا مقصد سوشل پلیٹ فارم میں چیٹ بوٹس کی بھرمار روکنا ہے۔ 17 اکتوبر سے 2 ممالک میں نئے پروگرام کی آزمائش شروع کردیا گیا ہے ،نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایکس پر نئے اکاؤنٹ بنانے والے افراد کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنا ہوگی اور اس کے بعد پوسٹ، لائیک، ریپلائی، ری پوسٹ اور بک مارکس جیسے فیچرز استعمال کرنے کیلئے سالانہ ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔ایلون مسک کا تمام صارفین کیلئے ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال ماہانہ فیس سے مشروط کرنے کا عندیہ۔ نئے پروگرام سے اسپام پوسٹس اور چیٹ بوٹس کی سرگرمیوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ ایکس پر اسپام پوسٹس کرنے والوں اور چیٹ بوٹس سے مقابلہ کرنے کے لیے طاقتور ترین ہتھیار ثابت ہوگا، البتہ موجودہ صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ جو نئے صارف سبسکرپشن پروگرام کا حصہ نہیں بنیں گے وہ اس پلیٹ فارم پر پوسٹس پڑھ سکیں گے، ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور اکاؤنٹس فالو کر سکیں گے، مگر پوسٹ یا لائیک نہیں کر سکیں گے۔دیگر ممالک میں اس نئے پروگرام کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔