سٹاک ہوم(نیوزڈیسک)رواں سال فزکس ( طبیعیات )کا نوبل انعام تین ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔تینوں ماہرین کو یہ انعام ایٹم، مالیکیولز میں الیکٹرانز کی تلاش کے آلات پر تحقیق کے لیےدیا گیا ۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوبل انعام برائے طبیعیات امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی پیئرا گوستینی، جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس اور میونخ کی لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی کی فیرنک کراؤز جبکہ سوئیڈن کی لینڈ یونیورسٹی سے این ایل ہولیئر کے نام رہا۔















