آرمی چیف کی ایرانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دہشتگردی مشترکہ خطرہ قرار

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردی کو خطہ اور دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا گیا، اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ کاروائیوں دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف کو ملٹری ہیڈ کوارٹر میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ سے بھی ملاقات کی جن میں علاقائی امن کیلئے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کو ایرانی افواج کے دستے نے ملٹری ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقاتوں میں دہشتگردی، پاک ایران تعلقات، علاقائی امن و سلامتی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دہشت گردی کو خطے اور دونوں ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ قرار دیا گیا، اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔