مقبوضہ کشمیر میں ہندو تہوار عارضی طور پر معطل

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ہندو مذہبی تہوار امرناتھ یاترا عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امرناتھ یاترا خراب موسم کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کی گئی۔ مقبوضہ وادی کی قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی میں شدید بارشوں کے پیش نظر یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ یاترا میں اب تک 8 یاتری ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوچکے ہیں۔ یاتریوں کی ہلاکت کا ممکنہ سبب پہاڑوں کی بلندی پر آکسیجن کی کمی بتائی جارہی ہے۔یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی تھی جو اگست کے آخر تک جاری رہے گی۔