برازیل میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، عمارت گرنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکاتاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ عمارت گرنے کے حادثے میں دو بچے بھی ہلاک ہوئے جن کی عمریں 5 اور 8 سال بتائی جارہی ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ عمارت کے ملبے سے 4 افراد کو نکال لیا گیاہے جبکہ ملبے تلے دبے 5 افراد کی تلاش جاری ہے،حکام کے مطابق عمارت گرنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکاتاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔