جاپان کی افغانستان میں مجموعی سیکورٹی کی تعریف

کابل(نیوزڈیسک)جاپانی سفیر تاکاشی اوکاڈا نے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے اور افغانستان میں مجموعی سیکورٹی کی تعریف کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے جاپانی سفیر کے حوالے سے بتایا کہ جاپان افغانستان کے ساتھ منشیات، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، پانی کے انتظام، ورثے کے مقامات، صحت اور دیگر شعبوں میں مصروفیات اور تعاون کو وسیع کرنے پر غور کر رہا ہے۔اس کے جواب میں متقی نے کہا کہ دنیا کو سلامتی، منشیات پر پابندی، تعلیم، عادی افراد کی بحالی، صحت کی خدمات اور دیگر شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔