اہم خبریں

اوشین گیٹ نے اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیں

اواشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی اوشین گیٹ نے اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیں۔تفصیلات کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے حادثے کے بعد بھی ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کی پیشکش کی تھی لیکن اب اوشین گیٹ نے اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت تک معطل کردیں اس کی وجہ سامنے نہ سکی۔ امریکی کمپنی اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ بیان جاری کیا ہے تمام مہمات کے آپریشنز معطل کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ آبدوز حادثے میں دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سمیت اسٹاکٹن رش ، ہمیش ہارڈنگ اور فرانسیسی ماہرآبدوز پال ہنری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں