اہم خبریں

جنین: اسرائیل زخمیوں کا علاج نہیں ہونے دے رہا، اقوام متحدہ

جنین(  اے بی این نیوز    )اسرائیل زخمیوں کا علاج نہیں ہونے دے رہا، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنین میں شدید زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔عالمی ادارے کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کی ترجمان وینیسا ہیوگینن نےمقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے جنین میں اسرائیلی فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے.اس موقع پرعالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے شدید زخمی افراد تک طبی امداد کے لیے جنین قصبے میں داخلے میں رکاوٹ پیدا کی ہے جو تشویش ناک ہے۔ جس کی وجہ سے زخمیوں تک رسائی مشکل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں