اہم خبریں

قرآن پاک کی بیحرمتی، اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ ہماری سرخ لکیر ہے، ترک صدر

استنبول (اے بی این نیوز)رجب طیب اردوان نے اسلاموفوبیا کی کارروائیوں میں سہولت کاری پر سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کا اشارہ دیدیا،ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامو فوبیا کی کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے پر انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کے امریکی زیر قیادت نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کا اشارہ دیا ہے ۔اردوان نے سویڈن کے دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا۔اس دوران ترک صدر نے کہا کہ یہ نفرت انگیز جرائم ہیں جو اسلامو فوبیا کی وجہ سے ہوتے ہیں،لوگوں کی مقدس اقدار پر حملوں کو آزادی فکر کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔جس طرح کسی چرچ، عبادت گاہ یا کسی دوسرے عقیدے کے مندر کو آگ لگانا آزادی نہیں ہے اسی طرح قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی بھی آزادی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے دیگر مغربی حکومتوں کی اسلامو فوبک کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی اقدامات کرنے میں ناکامی پر بھی سرزنش کی۔

متعلقہ خبریں