دبئی ( اے بی این نیوز ) دنیا کے سب سے بڑے کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔















