ریاض ( اے بی این نیوز )سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک سعودی اور چارغیر ملکی دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پانچ دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی، موت کی سزا پانے والوں میں ایک مصری اور چار سعودی شہری شامل ہیں،تمام ملزمان کو خصوصی عدالتوں میں پیش کیا گیا جہاں انہیں سزا دی گئی۔وزارت کے مطابق پانچوں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت عبادت گاہوں پر حملے کیے،دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردوں میں مصری طلحہ ھشام محمد عبدہ سمیت سعودی شہری احمد بن محمد، نصار بن عبداللہ، حمد بن عبداللہ اورعبداللہ بن عبدالرحمن شامل ہیں۔















