جکارتہ ( اے بی این نیوز )قرآن مجید کی بے حرمتی: جکارتہ میں عوام کا تلاوت کرتے ہوئے احتجاج کیا،گزشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے مختلف طریقوں سے احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، بی بی سی کے مطابق مراکش اور اردن نے احتجاجاً اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں جبکہ جمعرات کے روزعراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع سویڈن کے سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں مشتعل مظاہرین بھی داخل ہوئے۔جہاں دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی سویڈن کے سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کررہی ہے وہیں سوشل ٹائم لائنز پر بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی جاررہی ہے۔ ایسے ہی ایک انوکھےاحتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مختلف شاہراہوں پر ہاتھ میں قرآن پاک لیے بیٹھے ہیں اور تلاوت کر رہے ہیں۔فوج میڈیا کے اکاؤنٹ نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا جکارتہ میں احتجاجی مظاہرے، سویڈن میں قرآن جلانے کے واقعے پر انڈونیشین مسلمانوں نے غم و غصے کا اظہار کیا، مظاہرین کے بڑے اجتماع جکارتہ کی سڑکوں پر نکل آئے، جس میں سفید جھنڈے آویزاں تھے۔















