امریکا کے ساتھ مثبت طور پر روابط رکھنا چاہتے ہیں، افغانستان

کابل (  اے بی این نیوز   )افغان سرزمین کو دوسروں کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عہد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں،افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکا سے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مثبت طور پر روابط کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ افغان سرزمین کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے اپنے عہد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں افغانستان میں القاعدہ کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئےامیر خان متقی نے کہا کہ بائیڈن کے بیان کا مطلب ہے حقائق کا ادراک۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ریمارکس کہ افغانستان میں کوئی مسلح گروپ موجود نہیں ہے اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حقائق کو سمجھ لیا گیا ہے اور یہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کی تردید کرتا ہے۔