سٹاک ہوم(نیوز ڈیسک) سویڈن کی وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سویڈن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ سویڈن میں ہونیوالے مظاہروں کے دوران اسلاموفوبیا کی کارروائیاں مسلمانوں کیخلاف توہین آمیز ہو سکتی ہیں، ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ،ایسے اقدامات سویڈش حکومت کے خیالات کی عکاس نہیں۔ واضح رہے کہ یہ مذمت او آئی سی کے اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے۔















