اہم خبریں

فرانس میں ہنگامہ آرائی ، مشتعل افراد کا میئر پیرس کے گھرپرحملہ ، بیوی اور بچہ زخمی کرڈالا

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں ہنگامہ آرائی ، مشتعل افراد کا میئر ونسنٹ جین برن کے گھرپرحملہ ، بیوی اور بچہ زخمی کرڈالا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری ہنگامہ آرائی ، شدت اختیار کر گئی ،مشتعل مظاہرین کار میئر کے گھر سے ٹکرا دی ،جس کی وجہ سے میئر کا بچہ اور بیوی زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن نے کہا کہ مشتعل مظاہرین نے میرے گھر کو آگ لگائی اور توڑپھوڑ کی ۔ واضح رہے کہ فرانس میں جاری ہنگامہ آرائی پر گزشتہ رات 719 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اب تک مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں