ڈھاکا (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت کے 3 منزلہ شاپنگ سینٹر میں اتوارکوآگ لگی ۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوئے۔آگ سے متاثرہ شاپنگ سینٹر کی 15 سو دکانوں میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں تھیں۔ واضح رہے کہ ڈھاکا میں 4 اپریل کو بھی ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 5 ہزار دکانیں تباہ ہوئی تھیں۔















