اہم خبریں

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 116 گرفتار

دبئی ( نیوزڈیسک)دبئی میں پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 116 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار بھکاریوں میں 59 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں۔دبئی پولیس کے مطابق سیاحت کے روپ میں کئی خاندان بھیک مانگنے آئے، ایک بھکاری گروہ میں بھائی، بہن، شوہر، بیوی اور ان کے بچے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں