اہم خبریں

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 سالہ ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)اور چین کی تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے درمیان مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کے شعبے میں 3 سالہ ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت ڈپلومہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ا یڈیشنل سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی عثمان اختر باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مفاہمتی یاداشت پر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز جبکہ ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ اور ڈائریکٹر تانگ پاکستان مسٹر میکس ما نے دستخط کیے ۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان ،فیکلٹی ممبران اور طلبا کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل دے دی۔ٹاسک فورس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین، نجی شعبے اور حکومت کے نمائندے شامل ہیں،ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کرانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

متعلقہ خبریں