اہم خبریں

الجزائر، میڈیا کو کنٹرول کرنے والا قانون پاس ہونے کے قریب

الجزائر سٹی (نیوز ڈیسک ) شمالی افریقی ملک الجزائر میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے بنایا گیا قانون پاس ہونے کے قریب ہے ، قانون کی منظوری کے لئے ایوان بالا میں ووٹنگ آج ہو گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قانون کے تحت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی جو 12 افراد پر مشتمل ہوگی اور ان میں سے چھ کا انتخاب صدر کریں گے۔مجوزہ بل کے تحت الجزائر میں کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ پر غیر ملکی ذرائع سے براہ راست یا بالواسطہ امداد حاصل کرنے پر پابندی عائد ہوگی اور قانون کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایک سے دو ملین دینار کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز ( RSF ) کے شمالی افریقا کے نمائندے خالد ڈرینی نے کہا کہ قانون کا اثر ملک میں صحافت پر مثبت نہیں ہوگا۔اس بل میں دوہری شہریت رکھنے والوں کو کسی میڈیا تنظیم کے تمام یا کچھ حصے میں سرمایہ کاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صحافی کو ملک میں غیر ملکی اشاعت یا آؤٹ لیٹ کے لیے مناسب منظوری کے بغیر کام کرنے پر 500,000 سے 10 لاکھ دینار کے درمیان جرمانہ کیا جائے گا۔RSF کے 2022 ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق شمالی افریقی ملک 180 ممالک اور خطوں میں سے 134 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں