ڈھاکہ (اے بی این نیوز )بنگلادیش میں خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں امام سمیت 4 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو پیش امام کے فتوے کے بعد 82 کوڑے اور 80 پتھر مارے گئے، تاہم خاتون کی جان بچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بنگلادیش میں قانون نافذ ہے اور شریعت کے قوانین کا نفاذ غیر قانونی ہے۔















