اہم خبریں

امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریائی اعلیٰ حکام سے متعلق معلومات غلط اور تبدیل شدہ ہیں،صدرجنوبی کوریا

سیول ( اے بی این نیوز   )جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریائی اعلیٰ حکام سے متعلق معلومات غلط اور تبدیل شدہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے جنوبی کوریا کی جاسوسی کرنے کے شبہات بالکل غلط ہیں، امریکا سے اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی کوشش قومی مفاد سے سمجھوتے کے مترادف ہوگی۔افشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں امریکا کے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے متعلق امریکی، جنوبی کوریائی حکام کی اندرونی بات چیت کی تفصیلات موجود ہیں۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ دستاویزات میں جنوبی کوریا سے متعلق معلومات غلط ہیں۔پینٹاگون نے حساس دستاویزات افشا ہونے کو امریکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں