ریاض ( نیوزڈیسک)سعودی عرب کے صوبہ باحہ میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ژالہ باری سے سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ محکمہ شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔ ادھر القصیم کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔















