اہم خبریں

امریکا، بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے

کینٹکی( اے بی این نیوز       ) امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق حملہ آور دفتر کا ملازم ہے، اس کے ساتھ ممکنہ طور پر ذہنی صحت کے مسائل ہیں۔لوئس ویل پولیس چیف پال ہمفرے نے بتایا کہ حملہ آور نے صبح ساڑھے 8 بجے کے بعد بینک میں فائرنگ کی۔پولیس نے شہریوں کو ایسٹ مین اسٹریٹ کے علاقے سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی ماری۔

متعلقہ خبریں