دھیرادن(نیوزڈیسک)اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاہے کہ انتظامیہ غیر قانونی طور پر قبضے والی زمین پر بنائے گئے مزاروں کو منہدم کر دے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دھامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہاں کی زمین پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے، کرنے کی بات تو دور ہے،دھامی نے یہ بھی کہا کہ حکام نے ‘مزاروں’ اور دیگر کے نام پر بنائے گئے ایک ہزار سے زیادہ غیر قانونی ڈھانچوں کی نشاندہی کی ہے۔دھامی نے کہاکہ اس ریاست میں ایک ہزار سے زیادہ ایسی جگہیں ہیں جہاں مزار بنائے گئے ہیں، لیکن ان کے نیچے سے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔















