امریکا اور نیٹو کی یوکرین پر خفیہ دستاویزات وائرل، پینٹاگون کا تحقیقات کا آغاز

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکا اور نیٹو انٹیلی جنس کی یوکرین پر خفیہ دستاویزات وائرل ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون سوشل میڈیا پر زیرگردش خفیہ دستاویزات کی تحقیقات کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر خفیہ دستاویزات کے اسکرین شاٹس گردش کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ دستاویزات حقیقی سلائیڈز ہیں جو پینٹاگون کے روزانہ کے انٹیلی جنس ڈیک کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود دستاویزات میں کچھ جگہوں پر ترمیم کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا الزام روس پر لگایا ہے۔