Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران میں بےحجاب خواتین کی شناخت کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

تہران(نیوزڈیسک) ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے عوام مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پولیس نے بیان جاری کیاکہ لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نگرانی کیلئے عوامی مقامات اور راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ بے پردہ خواتین کی شناخت کرکے انہیں سزا دی جا سکے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خواتین کی شناخت ہونے کے بعد، خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج کے بارے میں انتباہی ٹیکسٹ میسجز موصول ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد حجاب قانون کے خلاف مزاحمت کو روکنا ہے۔ اس طرح کی مزاحمت ملک کی روحانی اساس کو کمزور کرتی ہے اور عدم تحفظ کو پھیلاتی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے حجاب کو ختم کررہی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد خواتین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں ایران کے سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں۔