بھارت، ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پربدترین تشدد

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں سفر کے دوران ہندو خاتون سے بات کرنے پر مسلمان شخص تشدد کا نشانہ بن گیا۔ ظہیر پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اِن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ظہیر نے سفر کے دوران بس میں اپنی دوست، ایک ہندو لڑکی سے بات کی۔ظہیر کی دوست، ہندو لڑکی بیلتھنگڈی کےعلاقے میں بس سے نیچے اتر گئی تھی جبکہ ظہیر نے اپنا سفر جاری رکھا۔بعد ازاں بس جب اجیرے کے علاقے میں پہنچی تو ایک گروپ نے بس کو روک کر ظہیر کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظہیر پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے اِن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اس معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے۔