اہم خبریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک پہنچ گئے ، آج عدالت میں پیشی متوقع

نیویارک(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ۔سابق امریکی صدر اپنی رہائشگاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کرینگے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔سابق امریکی صدر نے بوئنگ 2J4ER-757 طیارے میں سفر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلئے گئے۔نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں