اہم خبریں

برطانوی وزیراعظم کی جانب سےحمزہ یوسف کے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا

لندن (  اے بی این نیوز  ) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے حمزہ یوسف کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔اس حوالے سے رشی سونک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رشی سونک نئے اسکاٹش سربراہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ برطانوی عوام اور سیاست دان سب کےلیے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں