اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکا کے شہر شہر نیش ول کے اسکول میں فائرنگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ اسکول میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔















