Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا امتیاز عباسی کا کشمیر اوورسیز فورم سے خطاب

ریاض ( عمران اعوان )سعودی عرب میں کشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گادارالحکومت ریاض میں جمعیت علمائے اسلام ف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز عباسی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر آپس میں لازم ملزوم ہیں دونوں کو کبھی بھی الگ نہیں کیا جاسکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو گھناونی سازش کر رہا ہے اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اجلاس میں افتخار شاکر،ذاکر جذبی،افتخار عباسی،محمد رشید، سردار عاصم آفتاب ،انجنئیر شفیق اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اجاگر کیا جائے اور اوورسیز میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں