اہم خبریں

اقوام متحدہ دوحہ معاہدہ پر عملدرآمد کروائے، افغان حکومت کا مطالبہ

کابل (نیوز ڈیسک ) افغان طالبان کا اقوام متحدہ سے اپنے ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ سامنے آگیا ۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان ارکان کا اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری افغان نگران حکومت سے بات چیت کرے۔ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دباؤ اور طاقت سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 20 سالہ افغان جنگ سے ثابت ہو چکا ہے کہ افغان دباؤ کے آگے نہیں ہارے ، مذاکرات اور سمجھوتوں کا راستہ ہی بہتر نتائج اخذ کرتا ہے۔۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمارے 20 سے 25 ارکان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ہیں، بلیک لسٹ میں شامل ہیں جن میں سے کچھ ارکان وفات پا چکے ہیں کچھ حیات ہیں جبکہ کچھ ارکان اب افغان حکومت میں کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں