پیانگ یانگ(نیوزڈیسک) شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے، تجربات ایسے وقت کیے جب امریکی طیارہ بردار جہاز جنوبی کوریائی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بار بار میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب جاپان نے میزائل تجربات کو خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ نے کہا ہے کہ تازہ ترین تجربات سے امریکی اہلکاروں یا ان کے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں۔















