اہم خبریں

چین کیساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے، ولادیمیر پیوٹن

ماسکو (نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے۔سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بنا رہے۔ فوجی تکنیکی شعبے میں ہمارا تعاون ہے، ہم یہ نہیں چھپا رہے۔ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب کچھ شفاف انداز میں ہو رہا ہے اس میں کوئی چیز نہیں چھپی ہوئی۔ مغربی طاقتیں عالمی سطح پر مزید اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو پر نیا ایکسز بنانے کا الزام لگایا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے جرمنی، اٹلی، جاپان کے فوجی اتحاد سے مماثلت رکھتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی لیے مغربی تجزیہ کار۔ مغرب کے بارے میں بات کر رہے ہیں نیا ایکسز بنایا جا رہا ہے جیسا کہ 1930ء کی دہائی میں جرمنی، اٹلی کی فاشسٹ حکومتوں اور عسکریت پسند جاپان نے بنایا تھا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کا دورہ کیا تھا۔ جہاں ان کی پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں