غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانے کی کوشش،تارکین وطن کی4 دنوں میں 5 کشتیاں دوب گئیں،19 ہلاک

روم(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طریقے سے اٹلی جانے کا سلسلہ جاری ، تارکین وطن کی4 دنوں میں 5 کشتیاں دوب گئیں، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتیں 19 ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق گروپ نے بھی کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ تارکینِ وطن غیرقانونی طریقے سے بحیرۂ روم پار کر کے اٹلی جانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران ان کی کشتی ڈوب گئی۔دوسری طرف غیر ملکی میڈیا نے تیونس میں گزشتہ 4 دن کے دوران تارکینِ وطنوں کی 5 کشتیاں ڈوبنے کی تصدیقیق کی ہے ۔ تیونس کے کوسٹ گارڈز حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 دن میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والی 80 کشتیوں کو روکا ،ان میں سوار 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کو حراست میں لیا جن کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے ۔