واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک، 9 لاپتہ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد فیکٹری سے آگ شعلے بلند ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس چیف وین ہولڈن کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے سے فیکٹری کی ایک عمارت تباہ ہوئی جبکہ قریب ہی واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔















